سی پیک سے پاکستان کی اہمیت بڑھی، منصوبے التوا کا شکار نہیں، چینی سفیر

کراچی: 

 پاکستان میں چین کے سفیریاؤ جنگ نے کہا ہے کہ چینی قیادت اور عمران خان کا وژن ایک ہے۔ چین اور پاکستان ایک پیج پر ہیں سی پیک صرف پاکستان چین تک محدود نہیں اس سےخطے کے دیگر ممالک میں بھی معاشی ترقی کی رفتار تیز ہوگی۔

 

چینی سفیر یاؤ جنگ نے جمعے کے روز کراچی کے مقامی ہوٹل میں پاتھ فائنڈر گروپ اور مارٹن ڈاؤگروپ کے اشتراک سے پاکستان کونسل آن فارن ریلیشنز کے اراکین سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک چین کے پاکستان کے ساتھ دیرینہ برادرانہ تعلقات کی شاندار عکاسی ہے، سی پیک پاکستان کے انفرااسٹرکچر کو ترقی دینے کے لیے ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغربی میڈیا پاکستان سے متعلق چین کے بارے میں غلط تاثرات ابھارتا رہتا ہے۔ پاکستان میں چین کے کوئی فوجی یا اسٹرٹیجک عزائم نہیں ہیں۔ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سی پیک سے پاکستان کی خطے میں اہمیت بڑھ گئی ہے، سی پیک منصوبے التوا کا شکار نہیں ہوئے۔ عمران خان کے دورہ چین میں باہمی اشتراک اورمعاشی تعاون کے ساتھ خطے کو درپیش چیلنجز پر بھی غور کیا جائے گا۔

Post by admin